چناب نگر (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) چناب نگر میں زہریلی شراب پینے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ دو افراد کی حالت غیر ہو گئی ہے۔ نواحی علاقہ موضع پیپل بھٹہ میں چند دوستوں نے مل کر شراب پی لی۔ زہریلی شراب پینے سے تمام افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ بعد ازاں تین افراد ممتاز‘ آصف اور عون جاں بحق ہوگئے جبکہ وسیم اور سہیل کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
چناب نگر: زہریلی شراب پینے سے 3 افراد ہلاک‘ 2 کی حالت غیر
Jan 24, 2023