بھارت: زہریلی شراب  پینے سے 3 افراد ہلاک


نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی ریاست بہار میں  زہریلی شراب پینے سے3 افراد ہلاک ہوگئے۔ 7 افراد کی حالت خراب  ہوگئی جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
چینی خبررساں ادارے  کے مطابق سینئر ضلعی اہلکار امیت کمار پانڈے نے  بتایا کہ  بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ سے 107 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع سیوان ضلع کے علاقے  لکاری نبی گنج میں زہریلی شراب پینے سے 3 افراد ہلاک جبکہ 7 افراد کی حالت خراب  ہوگئی جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ غیر قانونی جعلی شراب کی فروخت کے سلسلے میں 10 لوگوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...