نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی ریاست تامل ناڈو کے مندر میں تقریب کے دوران کرین الٹنے سے 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔
سعود ی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب رانی پت کے علاقے میں دروپتی مندر میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کرین کے ذریعے مورتیاں لائی جا رہی تھیں، اس دوران کئی فٹ اونچی کرین اپنا توازن کھو بیٹھی اور نیچے موجود افراد کے اوپر گر گئی، جس سے 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ رانی پت کے کلکٹر بھسکرا پندیان نے کہا کہ کرین آپریٹر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریب کے موقع پر نجی کرین استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی۔