سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ) سیالکوٹ میں بجلی کی بندش کے دوران آگ لگنے سے جھلس کر دو بچے جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جلتی ہوئی موم بتی بستر پر گرنے سے آگ پھیل گئی۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔
سیالکوٹ: موم بتی نے 2 بچوں کی جان لے لی
Jan 24, 2023