اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی فرد جرم میں ترمیم اور مقدمے کا ریکارڈ حاصل کرنے کی درخواست نمٹادی۔گذشتہ روزسماعت کے دوران شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ شاہد خاقان عباسی کی بریت کی درخواست پر کل سماعت ہو گی،جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ پھر تو آپکی یہ درخواست غیر موثر ہو گئی ہے،شاہد خاقان عباسی کے وکیل کی جانب سے عدالت کو آگاہ کرنے پر درخواست نمٹا دی گئی۔