لاہور ( این این آئی) پاکستانی زائرین حضرت خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری کے مزار پر حاضری کے لئے آج بروز منگل کو بھارت روانہ ہوں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت کو 488 فراد کے پاسپورٹ بھجوائے گئے تھے جن میں سے صرف 249زائرین کو ویزے جاری کیے گئے،239زائرین اجمیر شریف حاضری سے محروم رہ گئے،زائرین کی دیکھ بھال کے لئے 6آفیشلز میں سے صرف ایک کو ویزا جاری کیا گیا۔پاکستانی زائرین اجمیر شریف حاضری کے لئے آج بروز منگل کو لاہور سے بھارت روانہ ہوںگے ۔