عمران خان کا خواجہ آصف کیخلاف 10 ارب ہرجانہ کیس 28 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر

Jan 24, 2023


اسلام آباد(وقائع نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امید علی بلوچ کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم عمران خان کا خواجہ آصف کیخلاف 10 ارب ہرجانہ کیس سماعت کیلئے مقررکردیا۔28 جنوری کو کیس کی سماعت ہوگی۔
، سابق وزیر اعظم عمران خان وڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں ہیش ہوں گے،خواجہ آصف کے وکیل بیرسٹر حیدر رسول عمران خان پر جرح جاری رکھیں گے،گذشتہ سماعت پر خواجہ آصف کے وکیل کی عمران خان پر جرح مکمل نہ ہوسکی تھی۔

مزیدخبریں