اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنمائوں فواد چوہدری اور اسد عمر نے کہا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کے بعد گورنر پنجاب نے انتخابات کی تاریخ کااعلان نہیں کیافواد چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخواکے گورنر بھی تاریخ دینے میں ناکام ہیں گورنرز تاریخ نہ دے کر آرٹیکل 105 کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں،فواد چوہدری نے کہا کہ اپنے گھر کے لوگ لگا کر بھی انتخاب سے فراراس حکومت کی عوام میں حالت کا اندازہ بتاتا ہے ادھر سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ گورنر پنجاب نے،سپیکر پنجاب اسمبلی کی یاد دہانی کے باوجود پنجاب اسمبلی الیکشن کی تاریخ نہیں دی یہ عمل اسمبلی تحلیل کے فوری بعد کرنا ان کی آئینی ذمہ داری ہے۔