اسلام آباد(نا مہ نگار)ملک بھر ہو نے والے بجلی کے طویل بریک ڈائون کے معاملے کسی کیخلاف کارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی،معاملہ صرف انکوائری تک محدود ہے پاکستان میں2014سے اب تک 9بار بجلی کے بریک ڈائون ہو چکے ہیں جن میں پورا پاکستان بجلی سے محروم ہوگیالیکن معاملہ صرف انکوائری کمیٹیوں تک محدو رہا اور کسی بھی اعلی افسر کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں نہ لائی جا سکی ہے ،اگر اس طرح کا معاملہ کسی اور ملک میں ہوا ہو تا تو ذمہ داران کو فوری طور پر معطل کیا جاتا اور انکوائری کو حتمی انجام تک پہنچایا جا تا ہے لیکن ہمارے ملک میں اس کے معاملات پر انکوائری کمیٹیاں تو بنتی ہیں لیکن ان کی تحقیقات حتمی شکل میں سامنے نہیں لائی جا تیں،ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈائون دراصل لا پرواہی کے باعث ہوا، پاور ہاوسز صبح 7بجے چلائے تو انجینئر اور متعلقہ حکام نے لاپرواہی برتی جس کے باعث فریکوئنسی آئوٹ ہوئی اور سسٹم بیٹھ گیا۔ذرائع کے مطابق سسٹم میں 9ہزار میگاواٹ بجلی کو نہیں سنبھالا جا سکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بریک ڈان، بجلی کا بحران 2014سے ابتک 9ویں بار آیا جس سے پورا پاکستان بجلی سے محروم ہوگیا۔ذرائع کے مطابق 2بار تربیلا سے خرابی شروع ہوئی، گڈو اور تھرمل پاور اسٹیشنز سے بھی مسئلہ خراب ہوا۔تیل اور گیس بچانے کے لئے متعدد پاور پلانٹس بند تھے۔