لاہور (نامہ نگار)ساندہ کے علاقے میں یوٹیلٹی سٹور میں خریداری کے لئے لائن میں لگا شخص ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق 53 سالہ محمد سہیل گھریلو سامان کی خریداری کے لیے یوٹیلٹی سٹور آیا تھا۔ وہ خریداری کے لئے لائن میں لگا تھا اس دوران اچانک طبیعت خراب ہوئی اور وہ موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ پولیس کے مطابق سہیل دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوا۔