لاہور (سپیشل رپورٹر) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان سماجی و معاشی نظام میں خواتین کی فعال شمولیت کے بغیر ترقی اور دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سٹڈیز کے زیر اہتمام شیخ زائد اسلامک سنٹر کے آڈیٹوریم میں ’خواتین کی سماجی ذمہ داریاں اور سیرت طیبہ کے موضوع پر چوتھی بین الاقوامی سیرت کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر حماد لکھوی، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سٹڈیز پروفیسرڈاکٹر شاہدہ پروین، فیکلٹی ممبران اورطلبا و¿ طالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ صنعتی انقلاب اور علمی معیشت کی بدولت مرد اور خواتین میں محنت کی تقسیم کا تصور تبدیل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب نبی کریم نے اسلامی تعلیمات پیش کیں تو خواتین کو زندہ درگو رکیا جاتا تھا۔ اسلام نے خواتین کو شناخت، مقام اور حقوق دیئے۔ کئی مقامات پر مردوں کے مقابلے فضیلت بخشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے حوالے سے اسلام نے جو رہنما اصول پیش کئے اس سے پوری دنیا نے استفادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے میں خواتین کے کردار بارے اپنی سوچ کو بدلنا ہو گا کیونکہ وہ کسی بھی لحاظ سے مردوں سے کم نہیں۔
احسن اقبال
خواتین کی فعال شمولیت کے بغیر پاکستان دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتا: احسن اقبال
Jan 24, 2023