سری نگر(کے پی آئی) بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ سے قبل نام نہاد حفاظتی اقدامات کے نام پر شہریوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے ۔ اس دوران ضلع شوپیاں سے آج ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار کیے جانے نوجوان کا نام ناصر احمد ہے اور وہ ضلع کے علاقے ناگہ بل کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔پولیس نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز پیدا کرنے کیلئے اسے عسکریت پسند قرار دیا ہے جبکہ سرینگر کے علاقے عید گاہ میں دستی بم کے ایک دھماکے میں شہری زخمی ہو گیا۔ نامعلوم افراد کی طرف سے پھینکے گئے بم کی زد میں آنے کے باعث ایک 32 سالہ شخص اعجاز احمد معمولی زخمی ہوا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر، آزادی کشمیر اور بیرون ملک مقیم کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کے یوم جمہوریہ یعنی 26 جنوری کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔
کشمیر
نام نہادیوم جمہوریہ سے قبل تلاشی کاروئیاں جاری ایک نوجوان گرفتار
Jan 24, 2023