لندن (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان میں ن لیگ کی الیکشن مہم کی قیادت کریں گے۔ وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف خود یا جسے وہ چاہیں گے وہ ہو گا۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سب کچھ کر کے دیکھ لیا بری طرح ناکام ہوئے۔ عوام عمران خان کی فتنہ و فساد پر مبنی سیاست کے ساتھ نہیں ہیں۔ عمران خان پاکستان کی معیشت کو بٹھانے کی مہم جوئی کر رہا ہے۔ ایک سوال پر کہا کہ کیا محسن نقوی سابق وزیرارعلیٰ عثمان بزدار سے بھی گئے گزرے ہیں؟۔ فرح گوگی اور جمیل گجر ملک چلاتے رہے۔ محسن نقوی کا نام پی ڈی ایم جماعتوں نے مشاورت کے بعد دیا ہے۔ عمران اقتدار میں ہوں تو سب ٹھیک ہے، عمران خان کہتے ہیں مجھے اقتدار نہ ملے پاکستان پر ایٹم بم گرا دو۔ کل الیکشن کرا لیں عمران خان تسلیم نہیں کرے گا۔ اگر یہ دوبارہ اقتدار میں آ گیا تو ملک کا بھٹہ بٹھا دے گا۔ نقیب اﷲ قتل کیس کے فیصلے کے سوال پر رانا ثناء اﷲ نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے اتفاق نہ کرنے والے اگلی عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔ عدالت کو ثبوت کی بنیاد پر فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔ بظاہر کچھ نظر آتا ہے مگر لوگ گواہی نہیں دیتے‘ سمجھوتہ کر لیتے ہیں۔ عدالتی فیصلے پر اعتراض ہے تو ہائیکورٹ میں اپیل کی جائے۔
رانا ثناء