میٹرک پاس ہوں، ٹیچرز نالائق سمجھ کر پیچھے بٹھاتے تھے، نسیم شاہ

Jan 24, 2023

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے کہا کہ ان کی تعلیم میٹرک تک ہے اور دوران تعلیم ٹیچرز نالائق سمجھ کر کلاس میں سب سے پیچھے بٹھاتے تھے۔فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنے کیرئیر کے آغاز سمیت مختلف اور دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔اس دوران میزبان کے سوال پر نسیم نے بتایا کہ میری تعلیم میٹرک ہے، پڑھائی میں بہت اچھا نہیں تھا کیوں کہ اچھا طالب علم تب بنتا جب میں پورا دن کرکٹ نہ کھیلتا، میں پورا دن کرکٹ کھیلتا رہتا تھا اس لیے اچھا طالب علم کیسے بن پاتا،انہوں نے بتایا کہ کلاس میں ٹیچرز نالائق سمجھ کر سب سے پیچھے بٹھاتے تھے لیکن ہم نالائق نہیں تھے، بس ہم کلاس میں پیچھے بیٹھ کر ٹیمز بناتے تھے تاکہ بریک میں کرکٹ کھیل سکیں،دوران انٹرویو  نسیم نے غیر ملکی صحافی کو  30فیصد انگلش  سے متعلق دیے گئے بیان پر بھی وضاحت دی اور کہا کہ وہ بیان  میں نے سوچ سمجھ کر نہیں دیا تھا کیوں کہ میں ایک نیچرل سا انسان ہوں اور یہی رہنا چاہتا ہوں، میرا خیال ہے انسان کو جتنی انگلش آتی ہے اسے اتنی ہی بولنی چاہیے جتنی نہ آئے اس کا اعتراف کرتے ہوئے نہیں بولنا چاہیے، پہلے مجھے انگلش30فیصد آتی تھی لیکن اب میں انگلش پر کام کررہا ہوں اور میرے پاس اب 60 فیصد انگلش ہے۔

مزیدخبریں