کراچی (آئی این پی ) کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں وفاقی وزیر برائے ماحولیات شیری رحمان کا آپریشن ہوا ہے۔ شیریں رحمان اتوار کو ساحل پر چہل قدمی کے دوران گر گئی تھیں اور کراچی کے ایک نجیہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ ذرائع کے مطابق شیری رحمان کے بازو کی ہڈی کو نقصان پہنچا تھا جہاں نجیہسپتال میں ان کا علاج جاری ہے اور اسپتال میں ان کا آپریشن بھی ہوا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر شرجیل میمن کو بھی دل کا دورہ پڑا تھا اور حیدرآباد کے این آئی سی وی ڈی میں ان کے دل میں دو اسٹنٹ ڈالے گئے تھے۔
شیری رحمن آپریشن