کوٹ ادو (بابر عزیز سے) حکومت سے پاور پرچیز ایگریمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے ایشیا کے سب بڑے کوٹ ادو پاور کمپنی (کیپکو)کے تمام پاور پلانٹ 4ماہ سے بند ہیں، پیداوار بھی زیرو ہو گئی۔ شارٹ فال کم کرنے سمیت بریک ڈاؤن میں کوٹ ادو پاور کمپنی مددگار ثابت ہوسکتی تھی۔ تفصیل کے مطابق کوٹ ادو پاور کمپنی (کیپکو) جو کہ ایشیا کا سب سے بڑا بجلی پیدا کرنے والا پاور پلانٹ ہے، 16سو میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ملک کی 30 فیصد بجلی کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ پاکستان میں بجلی کی کھپت ضرورت اور موسم کے لحاظ سے کم ہونے کی وجہ سے گورنمنٹ کی جانب سے ڈیمانڈ نہ ہونے اورگورنمنٹ سے پی پی اے نہ ہونے کی وجہ سے کوٹ ادو پاور کمپنی کے تمام 15یونٹس 4ماہ سے بند پڑے ہیں۔ کوٹ ادو پاور کمپنی معاون و مددگار ثابت ہوسکتی تھی اور ملک میں اتنے بڑے بریک ڈاؤن پر فوری قابو پا لیا جاتا۔
کیپکو
ایشیا کا بڑا کوٹ ادو پاو رپلانٹ 4 ماہ سے بند 1600 میگا واٹ بجلی سسٹم میں آ سکتی تھی
Jan 24, 2023