الیکشن تاریخ کے حوالے سے جلد پیشرفت نظر آئے گی: گورنر


لاہور ( این این آئی) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے جلد پیشرفت نظر آئے گی ۔ گورنر ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے گورنر سے سوال کیا کہ الیکشن کی تاریخ کا آپ کب اعلان کریں گے؟۔پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمن نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر چیز آئین اور قانون کے مطابق ہو گی۔گورنر بلیغ الرحمن نے یہ بھی کہا ہے کہ آپ کو جلد اس پر پیش رفت نظر آ جائے گی۔
گورنر

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...