بلاول کی ازبک وزیر خارجہ سے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو 

Jan 24, 2023


تاشقند‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ/ خصوصی نامہ نگار) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دورہ تاشقند کے دوران ازبکستان کے قائم مقام وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات‘ تجارت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزراء خارجہ کے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج  24 جنوری کو وزارتی کونسل کے26ویں اجلاس سے خطاب کریں گے اور اس موقع پر رکن ممالک کے وزراء اور دیگر مندوبین سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ کونسل آف منسٹرز اقتصادی تعاون تنظیم کا پالیسی ساز فورم ہے جو تنظیم کے فیصلوں اور سالانہ ورک پلان کی منظوری دیتا ہے۔
بلاول

مزیدخبریں