پام و سویابین آئل کی امپورٹ میں 6ماہ کے دوران 356ملین ڈالر 18فیصد اضافہ

Jan 24, 2023


اسلام آباد(اے پی پی)پام و سویابین آئل کی امپورٹ میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 356ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔ وزارت تجارت کے اعدادو شمار کے مطابق کھانے کی اشیا  میں سب سے زیادہ پام و سویا بین آئل کی امپورٹ ہے، گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی(جولائی تا دسمبر) پام و سویابین آئل کی امپورٹ میں 18فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا ہے ، اس طرح امپورٹ 2.297ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران پام و سویابین آئل کی امپورٹ 1.942ارب ڈالر ز تھی۔ خوردنی تیل کی امپورٹ رواں مالی سال 5ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے ۔مالی سال 2021-22 میں  خوردنی تیل کی امپورٹ 1941جبکہ 23 ۔ 2022 میں 2298ملین ڈالر تھی، اسی طرح رواں مالی سال کے دوران 156.28ملین ڈالر کا خوردنی تیل درآمد کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں