لاہور(خبرنگار) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں سی ای او ایل ڈبلیوا یم سی علی عنان قمر کی ہدایت پر کمپنی میں بچت پالیسیوں پر عملدرآمد جاری ہے۔ویسٹ کولیکشن کیلئے نئے کنٹینرز بنانے کی بجائے پرانے کنٹینرز کو قابل استعمال بنایا جا رہا ہے۔لاہور کے 9 ٹاؤنز سے چھوٹے بڑے 294 ناکارہ کنٹینرز آؤٹ فال ورکشاپ پہنچا دیئے گئے۔سی ای او علی عنان قمر نے ریپئرنگ ورک کا جائزہ لینے کے لیے آؤٹ فال ورکشاپ کا دورہ کیا۔سی او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نئے کنٹینرز بنانے کی بجائے پرانے کنٹینرز ریپئرنگ کیے جا رہے ہیں۔نئے کنٹینرز کی خریداری کی بجائے ریپئرنگ سے 2 کروڑ روپے سے زائد کی بچت ممکن ہو سکے گی۔اب تک 102 چھوٹے جبکہ2 2 بڑے ڈولی کنٹینرز کی ریپئرنگ کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔261 چھوٹے کنٹینرز 33 بڑے ڈولی کنٹینرز کو ریپئرنگ کے ذریعے قابل استعمال بنایا جا رہا ہے۔ معمولی نوعیت کی ریپئرنگ کا کام کنٹینرز ریپئرنگ وہیکل کے ذریعے سے متعلقہ ٹاؤن میں ہی مکمل کر لیا جاتا ہے۔ مزید براں ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں تینوں شفٹوں میں 6 ہزار سے زائد کنٹینرز کی کلیئرنس یقینی بنا رہی ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر کا مزید کہنا ہے کہ شہر کی صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
شہریوں سے بھی درخواست ہے کہ صفائی عملے کا ساتھ دیں، کوڑا صرف نصب کردہ کوڑے دان میں ڈالیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔