80 سے زائد بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کراکر لاکھوں روپے جرمانہ کیا گیا :ذوالفقار علی 


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ایس ای لیسکو ذوالفقار علی بلوچ، ایکسیئن رورل ڈویژن راشد احمد سومرو کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ۔ ایس ای لیسکو ذوالفقار علی بلوچ نے بتایا کہ سب ڈویژن جناح پارک نے 80 سے زائد بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرا کر 35ہزار یونٹ اور 9لاکھ روپے جرمانہ ڈال دیا ہے انہوں نے بتایا کہ جن علاقوں میں آپریشن کیا ان میں جناب پارک بھکھی روڈ احمد پورہ گھنگ روڑ طارق روڈ خالد روڈ بمبا والا محلہ خادم حسین روڈ بستی بلوچاں ہی شامل ہیں۔
 انہوں نے بتایا کہ شیخوپورہ میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے دیگر سب ڈویژنوں کو بھی سخت ہدایات کی ہے کہ وہ بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق کاروائی جاری رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن