ملک سے فٹ بال کی برآمدات میں  6 ماہ  کے دوران  53.58 فیصد اضافہ

Jan 24, 2023


اسلام آباد(اے پی پی)ملک سے فٹ بال کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 53.58 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات اور سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں فٹبال کی برآمدات سے ملک کو 120.79 ملین   ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا  جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 53.58 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فٹ بال کی برآمدات کاحجم 63.66 ملین ڈالرریکارڈ کیاگیا تھا۔ اعدادوشمار کیمطابق کھیلوں کے سامان کی مجموعی برآمدات میں جاری مالی سال  کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 27.40 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں کھیلوں کے ساما ن کی برآمدات سے 208.67 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 163.79 ملین ڈالر تھا۔

مزیدخبریں