اسلام آباد(اے پی پی)ملک میں یوریا اورڈی اے پی کی فروخت میں رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ۔انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں ملک میں 3369 ہزارٹن یوریا کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2فیصدکم ہے، دسمبرمیں ملک میں 833 ہزارٹن یوریا کی فروخت ریکارڈکی گئی جودسمبر2021 کے مقابلہ میں 39 فیصد زیادہ اورنومبرکے مقابلہ میں 43 فیصدزیادہ ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملک میں 623 ہزارٹن ڈی اے پی کی پیداوارہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 51 فیصدکم ہے، دسمبرمیں ملک میں 160 ہزارٹن ڈی اے پی کی فروخت دیکھنے میں آئی جودسمبر2021 کے مقابلہ میں 37 فیصدزیادہ ہے۔
یوریا اورڈی اے پی کی فروخت میں رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ میں سالانہ بنیادوں پر کمی
Jan 24, 2023