ملک میں برقی مشینری اور آلات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے  6 ماہ میں سالانہ بنیادو ں پر 16 فیصد  کمی


اسلام آباد(اے پی پی)ملک میں برقی مشینری اور آلات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادو ں پر 16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات  اور سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں برقی مشینری اور آلات کی درآمدات پر 871 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برقی مشینری اور آلات کی درآمدات کاحجم 1.041 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ دسمبر میں برقی مشینری اور آلات کی درآمدات سالانہ بنیادوں پر 63 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ دسمبر 2022 میں برقی مشینری اور آلات کی درآمدات کاحجم 81 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو دسمبر 2021 میں  217 ملین ڈالر تھا۔ نومبر کے مقابلہ میں دسمبر میں برقی مشینری اور آلات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 48 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ نومبر میں برقی مشینر ی اور آلات کی درآمدات کا حجم 156 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو دسمبر میں کم ہو کر 81 ملین ڈالر ہو گیا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مشینری گروپ کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 45 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مشینری گروپ کی درآمدات کاحجم 3.23 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 5.91 ارب ڈالر تھا۔

ای پیپر دی نیشن