ملک سے بیڈ ویئر ز کی برآمدات جاری مالی سال کے دوران مستحکم رہیں

Jan 24, 2023


اسلام آباد(اے پی پی)ملک سے بیڈ ویئر ز کی برآمدات  جاری مالی سال کے دوران مستحکم رہیں۔ پاکستان بیورو برائے شماریات اور سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں بیڈویئرز کی برآمدات سے ملک کو 1.83 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا  جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بھی 1.83 ارب ڈالر تھا۔ دسمبر میں بیڈویئرز کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 18 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دسمبر میں بیڈویئرز کی برآمدات کا حجم 208 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو دسمبر 2021 میں 253 ملین ڈالر تھا۔ نومبر کے مقابلہ میں دسمبر میں بیڈویئرز کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ نومبر میں بیڈویئرز کی برآمدات کا حجم 222 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا  جو دسمبر میں کم ہو کر 208 ملین ڈالر ہو گیا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 8.71 فیصد کی کمی  ریکارڈ کی گئی ہے ۔جولائی دسمبر تک کی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے 8.71 ارب ڈالر کار زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 9.38 ارب ڈالر تھا۔

مزیدخبریں