اسلام آباد(اے پی پی)ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران مسلسل دوسرے ہفتے بھی استحکام رہا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی قیمتیں مستحکم رہیں جبکہ جنوبی علاقوں میں ریٹیل قیمت میں 0.1 فیصد کامعمولی اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ شمالی علاقوں میں 19جنوری کو ختم ہونیوالے ہفتے کیدوران سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1028 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1028 روپے تھی۔ جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1070 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سے پیوستہ ہفتے میں1069 روپے تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1013 روپے ، راولپنڈی 1012 روپے، گوجرانوالہ 1040 روپے، لاہور 1068 روپے، فیصل آباد میں 1010 روپے، سرگودھا میں 1010 روپے، ملتان 1049 روپے، بہاولپور 1050 روپے ، پشاور 1020 روپے اور بنوں میں 1333 روپے ریکارڈکی گئی۔ ملک کے جنوبی علاقوں میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1029 روپے، حیدر آباد میں 1050 روپے، سکھر میں 1150 روپے، لاڑکانہ 1050 روپے، کوئٹہ میں 1090 روپے اور خضدار میں 1050 روپے ریکارڈ کی گئی۔
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی استحکام رہا
Jan 24, 2023