عمران نے ملکی تباہی  میں کوئی کسر نہیں چھوڑی نواز شریف 


لندن؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار) نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ عمران پاکستان کیلئے قہر تھا۔ عمران کی باتوں کو چھوڑیں، اس بندے نے پاکستان کو تباہ و برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ایسے بندوں سے نجات حاصل کرنا ہر پاکستانی کی ذمے داری ہے۔ اللہ تعالیٰ عمران خان جیسے لوگوں سے ہمارے ملک کو بچائے۔ عمران پاکستان کیلئے اچھا پیغام نہیں تھا۔ مریم نواز نے کہا کہ محسن نقوی کی تقرری کے بعد اب عمران خان کا رونا شروع ہو گیا ہے۔ پنجاب کو چلانے کا تجربہ فرح گوگی کے پاس ہے۔ کسی کے نام پر اعتراض ہے تو فرح گوگی کو پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ لگا دیں۔ قبل ازیں نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے اجلاس میں مریم نواز، رانا ثناء اللہ، سینیٹر افنان خان اور سعود مجید نے شرکت کی۔ مریم نواز کی وطن واپسی پر استقبال کیلئے تیاریوں سے متعلق گفتگو کی گئی۔ دوسری جانب نواز شریف سے پاکستان سے آئے بچوں نے ملاقات کی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی گئی۔ ویڈیو میں مریم نواز بھی موجود تھیں۔ نواز شریف وہ دو ننھے پرستاروں کی شرٹ اور کلائی پر آٹوگراف دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ بعد ازاں ننھے پرستار نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنواتے ہیں۔
نواز؍ اجلاس 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...