شہری انتخابی فہرستوں میں اپنا اندراج ہر صورت یقینی بنائیں:عمران ظفر

Jan 24, 2023

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شیخوپورہ عمران ظفر قریشی نے کہا ہے کہ شہری انتخابی شیڈول کے جاری ہونے سے پہلے انتخابی فہرستوں میں اپنا اندراج ہر صورت یقینی بنائیں۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عمران ظفر قریشی نے شہریوں اور الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 39 کے تحت انتخابات کے شیڈول کے جاری ہوتے ہی انتخابی فہرستوں کو منجمد کر دیا جائیگا، جس کے بعد ووٹ کے اندراج، منتقلی و درستگی کا عمل الیکشن کے انعقاد تک روک دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس اور رائے دہندگان پنجاب اور قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے شیڈول جاری ہونے سے پہلے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کا اندراج و منتقلی، حذف اور درستگی کوائف کروالیں۔

مزیدخبریں