شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر میاں افضال حیدر نے سویڈن میں مقدس اوراق کو نظر آتش کئے جانے والے واقعہ کو مسلمانوں کیخلاف عالمی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ سے بین المذاہب تصادم کے خطرات بڑھ گئے ہیں آزادی رائے کی آڑ میں دین اسلام کی توہین کی اجازت نہیں دی جائیگی یہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات پر حملہ اور بدترین دہشت گردی ہے مقدس کتابوں کے تحفظ کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی کی ضرورت ہے جس کیلئے اسلامی ممالک کو سر جوڑ کر فیصلہ کرنا ہو گا کوئی دنیا کی کوئی تہذیب ،ڈیڑھ ارب افراد کے دلی جذبات کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دیتی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ظفراقبال انصاری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔ میاں افضال حیدر نے کہاکہ یہود وہنود کی طرف سے مقدس اوراق کی بے حرمتی کے واقعات سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہیں۔
مقدس اوراق کی بے حرمتی یہود وہنود کی سازش کا حصہ ہیں: افضال حیدر
Jan 24, 2023