شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سابق رکن قومی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر این اے 121 چودھری سعید ورک نے کہاکہ شیخوپورہ میں مہنگائی کیخلاف نکالی جانیوالی ریلی میں عوام کی بھرپور شرکت عمران خان پر اعتماداور وفاقی حکومت پر عدم اعتمادکامظہر ہے کیونکہ وفاقی حکمرانوں نے عمران خان سے اقتدار چھین کر قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلا کر ریلیف دینگے مگر اب ان کے دور اقتدار میں مہنگائی میں 100 گنا اضافہ ہوچکا ہے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور حکمران عوام سے جھوٹے وعدے اور دعوے کرنے میں مصروف ہیں انکی ساز ش اور کرپشن عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے ۔