مقدس اوراق کی بے حرمتی گھنائونا فعل ہے:منور اقبال

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)تحریک انصاف پی پی 139 کے امیدوار میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ سویڈن میں مقدس اوراق کی توہین کے واقعہ نے پوری امت مسلمہ کو ہلاکر رکھ دیا ہے جس سے مسلمان خون کے آنسو رو رہے ہیں مقدس اوراق کی بے حرمتی گھنائونا فعل قابل مذمت ہی نہیں بلکہ قابل گرفت بھی ہے تو دوسری طرف ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوںکے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے پاکستان سمیت تمام مسلم حکمرانوںکو اپنے اپنے مفادات سے بالاتر ہوکر اس واقعہ کیخلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے ماضی میں سابق وزیراعظم عمران خان نے تحفظ ناموس رسالت کیلئے جو کردارادا کیا ا س کو آج بھی پوری امت مسلمہ یاد کرتی ہے ۔ہمارے حکمران آج بھی کرپشن کیسز معاف کرانے میں مصروف ہیں اس سے ان حکمرانوںکی اسلام پسندی ،حب الوطنی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنی اقامت گاہ پر تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے کارکنوں سے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...