شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سردار محمد عرفان ڈوگر ایم این اے نے کہا ہے کہ چور چور کے القابات اور نعرے لگانے والوں نے اپنے دور اقتدار کے دوران ملکی خود مختاری پر کاری ضرب ، معیشت کو دگرگوں کر کے رکھ دیا شوکت خانم ہسپتال کے پیسے بھی استعمال کرنے کے اعتراف سے واضح ہوگیا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے اشیاء خرید کر مہنگے داموں فروخت کی ہیں موجودہ مہنگائی ماضی کے ساڑھے تین سالوں کے دروان بنائی گئی پالیسیوں کی بدولت ہے شہباز شریف اپنی ٹیم کے حکمران مہنگائی پر قابو پاکر عوام کو حقیقی ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنائیںگے پنجاب ،خیبر کے پی کے سمیت قومی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات ہونگے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی کارکن مریم نوا ز شریف کے استقبال کیلئے تیار ہیںان خیالات کااظہارانہوں نے جاتری کہنہ میں سوئی گیس منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی محمود الحق شاہین ،رانا جمشید علی خاں،سردار سرفراز ڈوگر آف مانگا،سردار اظہارالحق ڈوگر، طارق جانباز خان ،ملک طارق محمود ،ظفر اقبال چودھری ،محمداسلم نمبردار سمیت دیگرنے بھی خطاب کیا۔