پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن  کے عہدیداروں کا انتخاب‘حافظ وارث علی چیئرمین‘ ارشد محمود صدرمنتخب

قصور (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام انتخابات میں پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے عہدیدار منتخب ہو گئے۔ فیڈریشن کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیڈریشن کے صدر طارق پرویز سیکرٹری طارق ظفر اور واپڈا کی ترجمانی محمد شہباز نے ادا کئے۔الیکشن کمیشن نے حافظ وارث علی چیئرمین‘ ارشد محمود مغل صدر‘ خالد علی سینئر نائب اور مونس چوہدری جنرل سیکرٹری‘ مظفر علی جوائنٹ سیکرٹری جبکہ ملک عبدالغفار فنانس سیکرٹری کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔اس موقع پر صدر پریس کلب قصور حاجی محمد شریف مہر نے کہا کہ حافظ وارث علی نے ہمیشہ سپورٹس کو فروغ دینے کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن