یو نین کونسلز کی ابتدائی حلقہ بندی پر اعتراضات کل تک جمع ہوسکتے ہیں: زاہد سبحانی 

Jan 24, 2023

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) ریجنل الیکشن کمشنر گجرات  زاہد سبحانی نے کہا ہے کہ دفتر ریجنل الیکشن کمشنر گوجرانوالہ / گجرات ڈویژن میں  یونین کونسلز کی ابتدائی حلقہ بندی ‘ کے خلاف  اعتراض وصول کرنے کاکام شروع ہو چکا ہے ۔ گوجرانوالہ / گجرات ڈویژن میں ضلع گوجرانوالہ ‘ گجرات‘ سیالکوٹ‘ نارووال ‘ منڈی بہائوالدین‘ وزیر آباد اور ضلع حافظ آباد شامل ہیں ان تمام اضلاع میں یو نین کونسلز کی ابتدائی حلقہ بندی پر جس کسی کو اعتراض ہے وہ اپنا اعتراض دفتر ریجنل الیکشن کمشنر/ حلقہ بندی اتھارٹی گوجرانوالہ میں پرسوں23 جنوری تک جمع کروا سکتا ہے ان اعتراضات پر ضلع حافظ  آباد کی سماعت24 جنوری  ‘ منڈی بہائوالدین25 جنوری‘  نارووال26 جنوری‘ گجرات27 جنوری‘ سیالکوٹ28 جنوری‘ گوجرانوالہ میٹروپولیٹن کارپوریشن30 جنوری جبکہ گوجرانوالہ ضلع کونسل اور  وزیر آبادکی سماعت31 جنوری2023  کوکی جائے گی۔ 

مزیدخبریں