حضرت ابوبکرؓکا عہد ِ خلافت تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومر ہے:پیر علی سجاد حیدر 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) سنی تحریک کے زیر اہتمام تاجدار صداقت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید علی سجاد حیدر شاہ بخاری ،ضلعی رہنما محمد جاوید بٹ، مفتی محمد ادریس القاسمی ،پیر قاری محمد حسنات احمد اظہر ،علامہ قاری شہاب  ثاقب صدیقی ،علامہ عمار خالد نقشبندی ،قاری محمد افضل قادری نے کہا کہ حضرت ابوبکرؓکا عہد ِ خلافت تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومر ہے۔آپ ؓ نے اپنے دور خلافت میں نبوت کے جھوٹے دعویداروں،منکرین کو اور فتنہ ارتداد سمیت اسلام کے خلاف تمام سازشوں کا خاتمہ کیا ، انبیا کرام کے بعد کائنات میں بہت سے بلند و بالا مقام و مرتبہ سیدنا ابوبکر صدیقؓ کا ہے جن کے بارے میں حضور ؐنے فرمایا کہ میں صدیقؓکے احسانات کا بدلہ دنیا میں ادا نہیں کرسکتا ان کے احسانات کا بدلہ بروز قیامت اللہ تعالی خود ادا کرے گا، انہوں نے کہاحکمران خلفا راشدین کا طرز حکمرانی اپنالیں تو ملک وقوم کو درپیش تمام مسائل سے نجات مل جائیگی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...