گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) عوام کی طرف سے بڑھتی ہوئی شکایات پر چیف آفیسرمیٹروپولیٹن کارپوریشن حیدر علی چٹھہ کی ہدایت پر افسروںاور عملہ نے بھاری مشینری کے ساتھ لنڈا بازار میں تجاوزات کیخلاف بڑا آپریشن کیا تمام چھوٹی بڑی تجاوزات ختم کرکے بازار کھلا کردیاگیا بکہ تجاوز کنندگان کا سامان ریڑھیاں پٹھے وغیرہ قبضے میں لے لئے گئے ۔چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن حیدر علی چٹھہ نے دکانداروں کو متنبہ کیا کہ وہ تجاوزات سے گریز کریں ورنہ نہ صرف ان کا سامان ضبط بلکہ قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔