گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) منتازعہ ترین محسن نقوی کو نگران وزیر اعلیٰ مقرر کرنا سیاسی انجینئرنگ اور انتخابات کو دھاندلی زدہ کرنیکی بدترین مثال ہے۔پی ڈی ایم ٹولے نے اپنے جیسے کرپٹ لوگوں کا ہی انتخاب کیا ہے۔تاکہ دوبارہ لوٹ مار کرسکیں اور انتخابات کو دھاندلی زدہ کر سکیں ۔اِن کو یقین ہو چکا ہے کہ شفاف انتخاب سے یہ کبھی نہیں جیت سکتے اِن خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 77 چوہدری محمد صدیق مہر ، ٹکٹ ہولڈر پی پی 64 و چیئرمین ی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے یونین کونسل 10 میں گلہ خدیجہ الکبری سکول میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کیس میں قرار دیا تھا کہ پلی بارگین کی صورت میں کوئی شخص وفاقی یا صوبائی سطح پر اور نہ ہی کسی ریاستی ادارے میں کسی قسم کوئی بھی عوامی عہدہ نہیں رکھ سکتا۔ پوری قوم نے پی ڈی ایم ٹولے کے حواریوں کو مسترد کر دیا ،انکا کوئی بھی حربہ حقیقی آزادی کی تحریک کو منزل تک پہنچنے سے نہیں روک سکتا ۔اس موقع پر امیدوار پی پی 59 سردار حق نواز چیمہ ، پیر رشید، گلفام چیمہ ، سردار ماجد ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے۔