حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)احساس کفالت پروگرام کے تحت ملنے والی رقم کے لیے اے ٹی ایمز مشینز کے باہر گھنٹوں قطار میں کھڑی بھوکی پیاسی خواتین کی مدد کے لیے ننھے طالب علم میدان میں آگئے۔ ممتاز ماہر تعلیم اور سماجی شخصیت ،صدر آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن رانا مقصود احمدکی سربراہی میں سکول کے ننھے منھے بچے روزانہ کی بنیاد پر لنچ باکس تیار کروا کر ان خواتین کو تقسیم کرتے ہیں جواحساس کفالت پروگرام کے تحت ملنے والی رقم کے لیے اے ٹی ایمزمشینز کے باہر سار سارا دن کھڑی رہتی ہیں۔شہریوں کی جانب سے چھوٹے چھوٹے بچوں کی جانب سے مصیبت زدہ خواتین کے لیے گھر سے کھانا لانے کے عمل کو خوش آئند قرار دیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اس منفردعمل سے بچوں کی تربیت بھی گی اور مصیبت زدہ خواتین کی مدد بھی۔ اگر اسی طرح سے دیگر شعبوں زندگی سے لوگ آگے آئیں تو مخلوق خدا کے لیے اور آسانیاں پیدا کی جا سکتی ہیں۔
احساس پروگرام کی رقم کیلئے خواتین گھنٹوں اے ٹی ایمز کے باہر خوار
Jan 24, 2023