افغانستان میں سال کی پہلی پولیو مہم شروع

کابل (شِنہوا) افغانستان نے ملک کے 34 صوبوں میں سے 16 میں پانچ سال سے کم عمر کے 53 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کے لیے اس سال پہلی مہم کا آغاز کیا۔ افغانستان کی صحت عامہ کی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ ہزاروں ہیلتھ ورکرز پیر سے جمعرات تک دارالحکومت کابل سمیت 16 صوبوں میں چار روزہ مہم چلائیں گے۔ بیان کے مطابق ملک میں بچوں میں پولیو کے باعث معذوری کی بیماری کو صفر پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ افغان وزیر صحت کے بیان کے مطابق 2022ء میں دو مشرقی صوبوں پکتیکا اور کنڑ میں پولیو کے صرف دو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...