بچی سے نا زیبا حرکات  کرنیوالا سوتیلا باپ گرفتار 

لاہور(نامہ نگار)کینٹ ڈویژن کی چوکی سپر ٹاؤن پولیس نے 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے12 سالہ بچی کیساتھ نا زیبا حرکات کرنیوالے اس کے سوتیلے باپ ملزم ارسلان ظہیر کوگرفتارکر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم سوتیلے باپ نے بچی کو ورغلا کر اس سے نا زیبا اور غلط حرکات کیں۔پولیس نے بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم ارسلان ظہیرکو گرفتار کرلیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن