پولیس سروس مقدس پیشہ ،فرض شناسی کیساتھ ادا کرنا ہوگا: آئی جی پنجاب 

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے کہاہے کہ پولیس سروس ایک مقدس پیشہ ہے جس میں اللہ رب العزت نے اپنی مخلوق کو درپیش مسائل حل کرنے کی ذمہ داری ہمیں سونپی ہے، جسے خلوص نیت، ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کرنا ہے۔تھانوں میں آنے والے سائلین کی جگہ پر خود کو رکھ کران کی بے چینی اور درد کو محسوس کریں اوراسکے ازالے کیلئے خلوص نیت کے ساتھ کام کرتے ہوئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ ہم سب شہریوں کے ادا کردہ ٹیکسوں سے اپنی تنخواہ لیتے ہیں لہذا شہریوں کی بے لوث خدمت، عزت و احترام ہم سب پر واجب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزایلیٹ ٹریننگ سنٹر بیدیاں میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ میں افسران واہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔2014میں بطور سب انسپکٹرز پولیس فورس کا حصہ بننے والے نوجوان افسران نے آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کی زیر قیادت پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں اپنی تربیت مکمل کی تھی جب وہ وہاں بطور کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج سہالہ تھے۔ان نوجوان افسران نے اپنے سابقہ کمانڈنٹ کے اعزاز میں ایلیٹ ٹریننگ سنٹر بیدیاں میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں آئی جی پنجاب نے خطاب کے دوران انہیں اہم ہدایات جاری کیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ میرے انڈر ٹریننگ تربیت پانے والے اکثر نوجوان اب پنجاب بھر میں بطور ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشن خدمات سر انجام دے رہے ہیں لیکن میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ اب پہلے سے بھی زیادہ جذبے سے عوام کی خدمت کریں اور میرے لئے باعث فخربنیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سب انسپکٹرز کی محکمانہ ترقی کیلئے قوانین پر عمل درآمد کروایا جائے گا تاکہ میرٹ کے مطابق ترقی کے اہل قابل افسران کو انکا جائزحق بلا تاخیر مل سکے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ میری یہ ذمہ داری ہے کہ میں ہر ممکن اقدامات کرکے آپ کی محکمانہ ترقی کیلئے راہ ہموار کروں کیونکہ اگر میں یہ نہ کرسکا تو پھر شاید کوئی اور افسر بھی نہ کرسکے۔ آئی جی پنجاب نے اپنے پی ایس او کو ہدایت کی کہ وہ سب انسپکٹرز کے ساتھ میٹنگ کرکے ایک گروپ تشکیل دے دیں جو سب انسپکٹرز کی مشکلات بارے پزیزنٹیشن تیار کرکے جلد مجھے پیش کریں تاکہ اس حوالے سے جلد عملی اقدامات کئے جاسکیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...