لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان پیس گروپ کے چیئرمین قمر الزماں بابر نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا دل خراش واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے اداروں کو ایسے واقعات کا نوٹس لینا چاہئے ایسے واقعات سے اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں قرآن پاک ساری انسانیت کے لئے پیغام ہدایت ہے۔مسلمان تمام آسمانی کتابوں سمیت ہر مزہب کا احترام کرتے ہیں۔دنیا کا ہر مزہب احترام انسانیت اور انسانی جذبات کے احترام کا سبق دیتا ہے۔ایسے واقعات امن کے لئے خطرے کا باعث ہیں۔دنیا کوامن احترا م اور بھائی چارے کی ضرورت ہے۔آج دنیا مسائل کا شکار ہے اگر اس وقت فتنے کو ہوا دی گئی تو مشکلات بڑھیں گی۔توہین مذہب کیخلاف عالمی سطح پرقانون سازی کی ضرورت ے توہین قرآن بد ترین دشت گردی ہے۔مسلمان حکمرانوں اور آئی سی کو بھی ایسے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنا چاہئیں ۔دنیا کے امن کے لئے ایسے واقعات کا تدارک ضروری ہے
توہین قرآن بدترین دہشت گردی ہے:قمرالزماں بابر
Jan 24, 2023