لاہور (خصوصی نامہ نگار) حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر بھائی حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش حقیقی بھائی حضرت میراں حسین شاہ زنجانی کے 1020سالانہ عرس کی انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے اجلاس سجادہ نشین سید ادریس شاہ زنجانی پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی ،سید فاخر محمد زنجانی کی زیر صدارت ہوا۔ عرس کی 2 روزہ تقریبات میں ہزاروں زائرین شرکت کرنیگے۔ خطیب داتا گنج بخش رمضان سیالوی خطاب کرنیگے۔ پہلے روز غسل مزار کی تقریب دوسرے روز محفل حمد نعت ہوگی۔ خصوصی دعا سید مصطفی اشرف رضوی کرائینگے۔ اجلاس میں شعیب بٹ سلمان ستار، خلیفہ سعید خلیفہ ادریس، سہیل جاوا ،اکمل اور دیگر نے شرکت کی۔ سید ادریس شاہ زنجانی نے بتایا کہ مہمانان خصوصی میں سید غضنفر شاہ بخاری ،سید بار ک شاہ ،پیر سید مزمل حسین ،پیر سید فخر امام کاظمی،پیر سید غضنفر شاہ ،سید سعید اکبر شاہ بخاری ،سید وقاص علی شاہ ،سید وقار علی شاہ اور دیگر شامل ہونگے