لاہور (خصوصی نامہ نگار)انجمن طلباء اسلام کے مرکزی و صوبائی انتخابات برائے سیشن 2023 جامعہ نعیمیہ لاہور میں الیکشن کمشن بورڈ کے ممبر پروفیسر رحمت اللہ سیالوی کی صدارت میں منعقد ہوئے۔ انتخابی اجلاس میں ملک بھر بشمول ریاست آزاد جموں کشمیر سے اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ اراکین نے نئے سیشن کیلئے کثرت رائے سے جامعہ کراچی کے طالب علم مبشر حسین کو مرکزی صدر اور انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طالب علم راجہ منصور اقبال کو مرکزی سیکریڑی جنرل منتخب کرلیا جبکہ دیگر ذمہ داران میں محمد جواد خان لودھی ناظم پنجاب (شمالی) دانش وڑائچ مصطفائی کو جنرل سیکریڑی پنجاب اور عامر اسماعیل،حافظ عبدالجبار اراکین مشاورت پنجاب،صدیق آفتاب ناظم بلوچستان، محمد تیمور حسن جنرل سیکرٹری بلوچستان اور فیصل قیوم ماگرے،وقاص احمد رئیسانی اراکین مشاورت بلوچستان،سردار بیدار حسین ناظم جموں کشمیر،سید ماثر علی تابان جنرل سیکرٹری اور محمد حمزہ سلطانی،عتیق صدیقی اراکین مشاورت کشمیر، معین الدین سیالوی ناظم سندھ، دانش ملک جنرل سندھ اورنور حسن،آدم خان اراکین مشاورت سندھ،عرفان ساہمل ناظم جنوبی پنجاب،سکندر اقبال نوناری جنرل سیکرٹری پنجاب اور حامد خان جوئیہ،غفران سرور گانو اراکین مشاورت منتخب ہوئے ہیں۔ نومنتخب مرکزی صدر مبشر حسین نے اراکین انجمن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت طلباء برادری کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔