بجلی غائب، وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں آپریشن، معمول کے کام متاثر

Jan 24, 2023


اسلام آباد(رانا فرحان اسلم/خبرنگار)ملک بھر میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں بھی معمول کے کام بری طرح متاثر ہوئے ایمرجنسی اور آپریشن تھیٹرز کے عملے کو مشکلات کا سامنا رہا تاہم مریضوں کو بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی جاری رہی شہر کے بڑے ہسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)اور فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک (ایف جی پی سی)میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کیوجہ سے معمول کے امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنہ تو کرنا پڑا ایمرجنسی اور آپریشن تھیٹرز کو ترجیحٰ بنیادوں پر جنریکٹرز اور دیگر زرائع سے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی گئی اور مریضوں کو ان حالات سے متاثر نہ ہونے دیا گیا ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان تاج نے’’ روزنامہ نوائے وقت ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس طرح کے غیر معمولی حالات میں مشکلات کا سامنہ تو کرنا پڑتا ہے تاہم ہسپتال انتظامیہ نے جنریٹرز اور دیگر متبادل انتظامات کے زریعے ہسپتال کے معمول کے امور سرانجام دیئے اورمریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی جاری رکھی  ۔

مزیدخبریں