افغانستان نے سولہ صوبوں میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز کر دیا


کابل(شِنہوا)افغانستان نے ملک کے 34 صوبوں میں سے 16 میں پانچ سال سے کم عمر کے 53 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کے لیے اس سال پہلی مہم کا آغاز کیا۔افغانستان کی صحت عامہ کی وزارت نے  ایک بیان میں کہا کہ ہزاروں ہیلتھ ورکرز پیر سے جمعرات تک دارالحکومت کابل سمیت 16 صوبوں میں چار روزہ مہم چلائیں گے۔بیان کے مطابق ملک میں بچوں میں پولیو کے باعث معذوری کی بیماری کو صفر پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔افغان وزیر صحت کے بیان کے مطابق 2022 میں دو مشرقی صوبوں پکتیکا اور کنڑ میں پولیو کے صرف دو کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ ہمسایہ صوبے ننگرہار میں اس سال اب تک پولیو کے دو کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں جس سے 2020 میں 56 کیسز کے مقابلے میں نمایاں کمی ظاہر ہوتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن