جوہری معاہدے کی بحالی پر پیغامات  کا تبادلہ جاری ہے، ایران 


تہران(شِنہوا)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے مختلف فریقوں کے درمیان پیغامات کا تبادلہ مختلف ذرائع سے جاری ہے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے پیر کو ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کے حوالے سے کہا کہ معاہدے کی بحالی پر باضابطہ مذاکرات نہ ہونے کا مطلب  یہ نہیں ہے کہ فریقین کے درمیان بات چیت یا پیغامات کے تبادلہ بھی نہیں ہو رہا۔ناصر کنعانی نے کہا کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل ایران اور امریکہ سمیت جوہری مذاکرات کے مختلف فریقوں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران سفارتی طریقے سے جوہری مسئلے کے حل اور امریکی پابندیوں کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔

ای پیپر دی نیشن