راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پولیو مہم کے دوران راولپنڈی میں 9 لاکھ 49 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد میں پولیو مہم جاری رہی، 2 کروڑ 28 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے لاہور میں 21 لاکھ 26 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جا چکے ہیںفیصل آباد میں 15 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے، پنجاب میں دو سالوں سے پولیو کا کوئی کیس نہیں ہے ،ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے انسداد پولیو پروگرام پنجاب کے سربراہ خضر افضال کا کہنا تھا کہ وائرس کے مکمل خاتمے تک بچوں کے لئے خطرہ رہے گا۔وائرس کہیں بھی موجود ہو بچوں کو متاثر کر سکتا ہے ،والدین کا پو لیو ٹیموں سے تعاون ضروری ہے