حکومت آٹے کے ریٹ کم ، فراہمی یقینی بنائے، عبدالشکور نقشبندی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)خانقاہ نقشبندیہ چاکرہ راولپنڈی میں 2,3فروری سالانہ اجتماع کے سلسلہ میں مولانا پیر عبدالشکور نقشبندی کی صدارت میں اجلاس ہوا راولپنڈی اسلام آباد میں دعوتی مہم تیز کر نے کا فیصلہ کی گیا مولانا قاری عبدالرشیدنقشبندی، مولانا سیف اللہ تونمری  مالانا سلطان بٹ، مولانا جیند خضری نے راولپنڈئی اسلام آباد کے دینی مدارس اور کالجز یونیورسٹی کا دورہ اور اجتماع کی دعوتیں دیں۔ پیر عبدالشکور نقشبندی نے کہا کہ آٹا بنیادی ضرورت ہے اس کے بغیر جینا ممکن نہیں عوام کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا ہے ،حکومت آٹے کے ریٹ کم کرے اور آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔

ای پیپر دی نیشن