کھنہ پولیس نے کمسن بچی بازیاب کرلی

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ کھنہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے کمسن بچی بازیاب کرلی پولیس کو شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ اس کی کمسن بچی جسکانام عائمہ کاظم ہے لاپتہ ہوگئی ہے،جس کی تلاش میں مدد کی جائے شہری کی جانب سے درخواست موصول ہوتے ہی تھانہ کھنہ پولیس ٹیم نے تمام ٹیکنیکل اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے گمشدہ بچی کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفا ظت والدین کے حوالے کر دیا، بچی کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن